کورنگی میں صبح سویرے ڈکیتوں نے متعدد شہریوں کو لوٹ لیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے علاقے کورنگی کراسنگ میں صبح سویرے ڈکیتوں نے متعدد شہریوں کو لوٹ لیاجس کی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے ۔کورنگی کراسنگ میں صبح سویرے بے خوف ڈکیتوں نے متعدد شہریوں کو لوٹ لیا۔۔۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ 3 ڈکیت ایک موٹر سائیکل پر آتے ہیں۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈکیت سب سے پہلے بس اسٹاپ پر کھڑے نوجوان سے موبائل فون اور نقدی چھینتے ہیں، اس کے بعد بس اسٹاپ پر کھڑے تین نوجوانوں موبائل فونز اور نقدی سے محروم کر دیا جاتا ہے ۔تیسرا شکار روڈ پر جانے والے موٹر سائیکل سوار کو بنایا جاتا ہے ،چلتی موٹر سائیکل پر شہری کو بیگ مار کر رک لیتے ہیں اور واردات انجام دیتے ہیں جب کہ ڈاکوؤں نے روڈ پر ناکہ لگا کر چنگچی رکشہ میں سوار شہریوں کو بھی نقدی، موبائل فونز اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا۔