سرنڈر کرنے والے ڈاکو عدالتوں سے ریلیف لے سکتے ہیں،آئی جی

سرنڈر کرنے والے ڈاکو عدالتوں سے ریلیف لے سکتے ہیں،آئی جی

کراچی(آئی این پی) آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کچے میں ڈاکوں کو بڑی پیشکش دیتے ہوئے کہا کہ سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں سے اسلحہ لیکر انہیں اس کی رقم دیں گے ۔۔

ایک انٹرویو میں جاوید عالم اوڈھو نے گفتگو کرتے ہوئے کچے کے علاقے میں ڈاکوں کے خلاف بڑے آپریشن اور اہم حکمت عملی کے حوالے سے بتایا۔انہوں نے واضح کیا کہ پولیس اب کچے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرے گی۔آئی جی نے ڈاکوں کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکوسرنڈر کرتے ہیں تو ان کی جان بچ جائیگی اور سرنڈر کرنے والے ڈاکو عدالتوں سے ریلیف لے سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں