اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں انتہائی مطلوب ملزم پکڑا گیا

اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں انتہائی مطلوب ملزم پکڑا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ عزیز بھٹی کی حدود میں پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی،اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث عادی مفرور ملزم گرفتار، ملزم کا نام انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں بھی شامل تھا۔

 ملزم نشہ کرنے کے بعد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرتا تھا۔ ملزم کی شناخت شہزاد عرف لمبا ولد امام بخش کے نام سے ہوئی،ملزم سے نائن ایم ایم پستول،ایمونیشن، موبائل فون اور منشیات برآمد ہوئی،ملزم پر پولیس مقابلہ اور ڈکیتی جیسے سنگین نوعیت کے 10 سے زائد مقدمات درج ہیں، مزید سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں