تین منشیات فروش گرفتار چرس اور آئس برآمد
کراچی(اے پی پی)کراچی میں پی آئی بی کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3مبینہ منشیات فروشوں کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے اعلی کوالٹی کی چرس اور آئس برآمد کرلی۔
ہفتہ کو ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں اختر داد ولد انور داد، آصف ولد سلیم اور کاشف ولد انورشامل ہیں۔گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں جو اس سے قبل بھی گرفتار ہوچکے ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔