پریڈی تھانے کی حدود میں جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین

پریڈی تھانے کی حدود میں جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پریڈی تھانے کی حدود میں جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین پریڈی پولیس کو جیولری شاپ میں ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس موقع پر پہنچ گئی تو دکاندار نے بتایا ایک مسلح شخص دکان کے اندر داخل ہوا جبکہ اس کا ساتھی موٹر سائیکل پر باہر کھڑا تھا واردات کے دوران مسلح ملزمان 40 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوئے جیولری شاپ میں سی سی ٹی وی کیمرے نہ ہونے کے سبب پولیس نے دکان کے اطراف اور آس پاس کے کیمروں کی فوٹیج اکٹھی کی کرائم سین یونٹ کی ٹیم کو بھی مزید تفتیش کے لیے طلب کیا گیا۔ موقع پر شواہد کی عدم موجودگی اور بیانات میں تضاد کے باعث پولیس کو موصول ہونے والی اطلاع جھوٹی محسوس ہوئی،دکان کے مالک مہروز علی نے اعتراف کیا کہ اس نے قرض کی ادائیگی کے لیے وقت حاصل کرنے کی غرض سے جھوٹی اطلاع دی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں