اوزیڈ ٹی گرانٹ میں اضافہ کیا جائے ، ذوالفقار شاہ

اوزیڈ ٹی گرانٹ میں اضافہ کیا جائے ، ذوالفقار شاہ

کراچی(این این آئی)سجن یونین کے مرکزی صدر سید ذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ جولائی 2025 سے حکومت سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے ان بلدیاتی اداروں کے ملازمین اضافہ کردہ تنخواہ اور پنشن میں اضافے سے محروم ہیں جہاں منتخب نمائندوں کا تعلق حکومتی جماعت سے ہے ۔

وزیر بلدیات سندھ کی واضح ہدایت کے باوجود تاحال  اوزیڈٹی گرانٹ میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے ۔انہوں نے چیف سیکریٹری سندھ،چیف جسٹس سندھ،صوبائی محتسب سے اس سلسلے میں نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں