کراچی پھر عدم تحفظ کا شکار بنا دیا گیا،جاوداں فہیم
کراچی (این این آئی)ناظمہ حلقہ خواتین جماعتِ اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے سولجر بازار بلڈنگ اور حیدری میں 10 ویں منزل کے فلیٹ میں سلنڈر پھٹنے کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی غفلت نے کراچی کو ایک بار پھر عدم تحفظ کا شکار بنا دیا ہے ۔
پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت بتائے کہ 10 ویں منزل کے لیے اسنارکل کی عدم دستیابی،فائر بریگیڈ میں کم پانی ہونا، کس کی ذمہ داری ہے ؟؟ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے ، مگر سندھ حکومت مسلسل اس ذمہ داری سے غفلت برت رہی ہے ۔پہلے ہی شہر اتنے بڑے سانحے سے گزر چکا ہے مگر اداروں کی کھوکھلی کارکردگی کا وہی حال ہے ۔