رمضا ن صبر اور غم خواری کا مہینہ ہے ، ڈاکٹر عبد الوہاب

رمضا ن صبر اور غم خواری کا مہینہ ہے ، ڈاکٹر عبد الوہاب

کراچی(این این آئی) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے نائب امیر ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری نے کہا کہ ماہِ رمضان صبر اور غم خواری کا مہینہ ہے یہ رحمتوں بر کتوں ،مغفرت کے ساتھ درجا ت کی بلندی اور آخرت کیلئے نیکیو ں کے ذخیرہ کر نے کا بہترین مو قع ہے ۔

ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے قادری مسجد کورنگی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضا ن خود احتسابی کا درس دیتا ہے ، معاشرے میں غریب مفلو ک الحا ل طبقے کی مدد کرنا رمضان کے مقاصد میں سے اہم ترین ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں