پنجابی پختون اتحاد کی افواج پاکستان سے یکجہتی کیلئے ریلی
کراچی(این این آئی)پنجابی پختون اتحاد پاکستان کی جانب سے اتوار کو افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے لانڈھی قائد آباد سے کراچی پریس کلب تک پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی ۔
ریلی کے شرکا نے قومی پرچم اٹھارکھے تھے ۔شرکا نے پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان کی حمایت میں نعرے بازی کی۔ریلی کی قیادت پنجابی پختون اتحاد کے صدر سید امداد شاہ نے کی۔سید امداد شاہ نے کہا کہ پاکستان کے ایک انچ پر بھی کوئی قبضہ نہیں کرسکتا ہے ۔ہم اپنی بہادر فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔ملک کا ہر نوجوان پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے ،پاکستانی قوم متحد اور یکجا ہے ۔