نکاٹی کا آپریشن غضب للحق کی حمایت کا اعلان،افواج پاکستان کوخراج تحسین

 نکاٹی کا آپریشن غضب للحق کی حمایت کا اعلان،افواج پاکستان کوخراج تحسین

کراچی(آئی این پی)نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف انڈسٹری (نکاٹی) کے صدر فیصل معیز خان نے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی جارحیت کے خلاف پاکستان کی جانب سے کیے گئے آپریشن غضب للحق کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری بزنس کمیونٹی اور عوام اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے افواج پاکستان کی کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا ہے ۔پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور جو بھی جارحیت کرے گا اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔فیصل معیز خان نے مزید کہا کہ بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کرنے والے عناصر اور افغان جارحیت کو ہماری افواج نے جس جرات اور پیشہ ورانہ مہارت سے ناکام بنایا ہے وہ قابل فخر ہے ۔دشمنوں کو ایک بار پھر بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں