ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کا مختلف بازاروں کا دورہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کا  مختلف بازاروں کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ٖطحہٰ سلیم کی ہدایت کی روشنی میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز سرکاری نرخ کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر اپنے اپنے متعلقہ سب ڈویژن میں عوام کو رمضان المبارک کے دوران مہنگے داموں اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لارہے ہیں تاکہ رمضان المبارک میں عوام کو مہنگائی سے ریلیف حاصل ہوسکے ۔

 ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 1 عاصم عباسی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 2 نیہا شاہ نے لیاقت أٓباد ڈویژن اور گلبرگ ڈویژن کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا ۔ سرکاری نرخ کو یقینی بنانے کے لئے مختلف ڈپارٹمنٹل اسٹور، بیکری،گوشت و دیگر اشیائے خورونوش کی فروخت کا جائزہ لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں