ہندو ملازمین کو تاحال تنخواہیں ادانہیں کی جاسکیں
کراچی(این این آئی) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے چیئرمین رسول بخش شاہانی، صدر سید ذوالفقارشاہ و دیگرنے کہا کہ دنیا بھر میں ہندو قوم کا مذہبی تہوار ہولی 4 مارچ کو ہوگا۔
سندھ ہائی کورٹ کے واضح احکامات اور فنانس رولز کے تحت تہواروں سے قبل تنخواہیں اور پینشن کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلیے اوذیڈ ٹی گرانٹ کے اجرا کے باوجود تاحال تنخواہیں اور پنشن جاری نہیں کی جاسکی ہے ۔جس کی وجہ سے ہندو ملازمین اپنے تہوار کومذہبی جوش وخروش سے اپنے خاندان کہ ہمراہ منانے کیلئے انتظامات نہیں کرسکے ہیں۔