علماء مشائخ فیڈریشن کاآیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر دکھ کا اظہار
کراچی(این این آئی)ملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ردعمل میں کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت امت مسلمہ دکھ اور غم سے دوچار ہے۔
آج تمام مسلم دنیا کے لیے غم اور افسوس کا دن اور مقام ہے ، مسلمانوں کے ساتھ کبھی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا۔ہشت گردی کسی ملک کی رجیم چینج کرنے کیلئے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے ،دکھ کی گھڑی میں پاکستان کے علماء مشائخ اور عوام ایران اور تمام سوگواران کے ساتھ برابر کی شریک ہے ، ایران پر کھلے عام حملے اور کسی ملک کی قیادت کو ٹارگٹ کرنا بدترین ریاستی دہشت گردی ہے ، امریکا بین الاقوامی قوانین دہشت گرد ہے۔