سرکاری نرخوں کے برعکس پھلوں،آٹے اور گوشت کی فروخت جاری

 سرکاری نرخوں کے برعکس پھلوں،آٹے اور گوشت کی فروخت جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں فی درجن درجہ اول کیلے سرکاری نرخ 179 کے برعکس 250 سے 350 روپے ۔ گولڈن سیب 314روپے کے بجائے 400سے 500روپے ، امرود 138روپے کلو کے بجائے 250 سے 300روپے ۔

کینو 276 کے بجائے 400سے 450 روپے قیمت پر فروخت ہورہے ہیں ۔ تربوز 92 روپے کے برعکس 150 سے 200روپے .چیکو 133 روپے کے بجائے 250 سے 300روپے اور خربوزہ بھی 250 سے 300روپے قیمت پر بیچا جارہا ہے ۔ جبکہ گولاچی کی قیمت 250سے کم ہوکر 200روپے تک ہوگئی ہے ۔ آٹا 107روپے سرکاری قیمت کے برعکس مہنگی قیمت پر بیچا جارہا ہے ۔ فی کلو فائن اور ڈھائی نمبر آٹا 140روپے ، اور چکی کا آٹے کی قیمت 150سے 160روپے کلو تک بیچا جارہا ہے ۔ بیف ہڈی والا گوشت ایک ہزار روپے سرکاری قیمت کے بجائے 1300 روپے ، بیف بغیر ہڈی کا گوشت 1600سے 1700روپے کلو ، بچھیا کا ہڈی والا گوشت 1300روپے سرکاری نرخ کے بجائے 1400 سو سے 1600روپے اور بچھیا کا بغیر ہڈی کا گوشت 1600روپے سرکاری قیمت کے برعکس 1800سے 2000روپے کلو قیمت پر بیچا جارہا ہے ۔ مٹن 2200 روپے سرکاری نرخ کے برعکس 2800 سے 3200 روپے کلو قیمت پر فروخت ہورہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں