آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پرمسیحی برادری کااظہار رنج

آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پرمسیحی برادری کااظہار رنج

کراچی (این این آئی)کرسچن رائٹس ڈیفنس کونسل (سی آر ڈی سی)کے چیئرمین عادل چارچ مٹو نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے۔۔۔

 مسیحی کمیونٹی کی جانب سے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای ایک باوقار، مدبر اور بااثر عالمی رہنما تھے ۔ ان کی دینی، سیاسی، عالمی امن، بنی نوع انسان کی فلاح اور مملکت اسلامیہ ایران کی خود مختاری کے لئے کی گئی خدمات کو دنیا قدر کی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، ان کی شہادت ایران، مسلم امہ سمیت دنیا بھر میں امن کے متلاشی انسانوں کے لیے ایک عظیم نقصان اور صدمے کا باعث ہے ۔ اس کربناک گھڑی میں مسیحی عوام ایرانی عوام اور سوگواروں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں