اسرائیل عالمی امن وسلامتی کے لئے خطرہ ہے ،حنیف طیب
کراچی (این این آئی)نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین حنیف طیب نے کہاکہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے سیزفائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔۔۔
سیز فائر معاہدے سے اب تک 700سے زائد فلسطینی شہید اور1813سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 8اکتوبر 2023سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 72 ہزارسے زائد فلسطینی شہید اورایک لاکھ 70ہزار سے زائد زخمی ہیں جبکہ غزہ کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوچکا ہے غذائی قلت اورموثر علاج معالجہ کی سہولیات نہ ہونے سے بھی مسلسل امواتیں ہورہی ہے ، اسرائیل عالمی امن وسلامتی کے لئے خطرہ ہے ،پوراخطہ اسرائیل کی بہیمانہ جارحیت کا مقابلہ کررہاہے ، نام نہادانسانی حقوق کے علمبرداروں کا اصل چہرہ بھی بے نقاب ہوگیا۔