یکم اپریل کو سلام سینی ٹیشن اسٹاف ڈے منانے کا فیصلہ
کراچی (این این آئی) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کا سربراہی اجلاس صدر سید ذوالفقارشاہ کی زیر صدرات ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم اپریل کو سلام سینی ٹیشن اسٹاف ڈے شایان شان طور پر منایا جائے گا۔
عید ملن کے طور عید ملاقات کی تقریب 3 اپریل کو ہوگی۔جبکہ کے ایم سی و ٹی ایم سیز کے ملازمین کو موجودہ سال کی اضافہ کردہ تنخواہوں کی ادائیگی،2019 کے ریٹائر ملازمین کو واجبات کی ادائیگی،ٹی ایم سیز کے ریٹائر ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے آئینی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔