محمد علی جناح یونیورسٹی میں سیرت سیمینار کا انعقاد

 محمد علی جناح یونیورسٹی میں  سیرت سیمینار کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محمد علی جناح یونیورسٹی میں شعبہ سوشل سائنس کے تحت جین زی سوسائٹی کے زیراہتمام سیرت سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کا موضوع ’’حضورؐ انصاف اور بہترین معاشرتی نظام کے رہنما‘‘ تھا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی اسکالر مفتی فیصل احمد نے کہا کہ حضور اکرم ؐ نے ایک ایسا مثالی معاشرہ قائم کیا جو انصاف، مساوات اور انسانیت کی اعلیٰ اقدار پر مبنی تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیرتِ نبوی ؐہمیں ہر فرد کے ساتھ انصاف اور حسنِ سلوک کا درس دیتی ہے ۔ انہوں نے طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ آج کے دور میں نوجوانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ سیرتِ طیبہ ؐ سے رہنمائی حاصل کریں اور اپنی عملی زندگی میں ان اصولوں کو اپنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں