تیتر چھینے کی کوشش پر بزرگ شہری کے قتل انکشاف
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں تیتر چھینے کی کوشش پر بزرگ شہری کے قتل انکشاف ہوا ہے ۔ڈکیتی کے دوران قتل کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضے سے تیتر پنجرہ اور اینٹ برآمد کرلی گئی۔
ملزمان کاشف اور امام بخش نے بزرگ شہری سے 25 مارچ کو شرافی گوٹھ کے پارک میں تیتر چھینے کی کوشش کی تھی مزاحمت کرنے پر اینٹ کے وار کرکے نواز علی کو قتل کردیا ملزمان کی نشاہدہی پر آلہ قتل اینٹ برآمد کرلی گئی۔