دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پربجلی کابریک ڈاؤن،لائن پھٹ گئی

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پربجلی کابریک ڈاؤن،لائن پھٹ گئی

لائن پھٹنے سے لاکھوں گیلن پانی ضائع،مختلف علاقوں میں فراہمی بند ہوگئیکے الیکٹرک کو اس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،حکام واٹرکارپوریشن

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کیوجہ سے 72 انچ کی لائن پھٹ گئی۔جس سے لاکھوں گیلن پانی ضائع ہوگیا۔لائن پھٹنے کی وجہ سے کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بند ہوگئی جبکہ 24 سے 48 گھنٹے شہر میں پانی کی فراہمی بری طرح متاثر رہے گی۔ واٹرکارپوریشن حکام نے کہا ہے کہ صورت حال کے پیش نظر شہری پانی احتیاط سے استعمال کریں۔ واٹر کارپوریشن حکام نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کو تشویشناک قراردیتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کو اس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ لائن کی مرمت کا کام جاری ہے اور بدھ(کل)تک شہر میں پانی کی فراہمی معمول پر آنے کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے سیکنڈ فیز اور کے تھری پمپ ہاؤس کے 4 پمپس بند ہوگئے جبکہ 72 انچ کی لائن ایک بار پھر پھٹ گئی جس کے باعث لاکھوں گیلن پانی ضائع ہوگیا اور بڑاعلاقہ زیر آب آگیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مرمتی کام شروع کردیا گیا جو 24 گھنٹے میں مکمل کئے جانے کا امکان ہے تاہم اس خرابی کی وجہ سے سے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر رہے گی۔ اعلامیے کے مطابق کورنگی،لانڈھی، شاہ فیصل کالونی ، ملیر، گلشن اقبال ، گلستان جوہر، اولڈ سٹی ایریا، پی آئی بی کالونی ضلع وسطی کے علاقے بھی متاثر ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں