وزٹ ویزا پر اسائلم حاصل کرنے کی کوشش ناکام
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے امیگریشن نے وزٹ ویزا پر اسائلم حاصل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور فیملی آف لوڈ کر دیا۔
ترجمان کے مطابق بہاولپور کی فیملی سری لنکا جانے کیلئے ایئرپورٹ پہنچی تھی تو شک ہونے پر مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران روکا گیا اور تفصیلی انٹرویو میں مسافروں کا سفری پلان غیرواضح پایا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کے پاس ہوٹل بکنگ اور مناسب مالی وسائل نہ تھے جب کہ خاتون مسافر کا شوہر سری لنکا میں سیاسی پناہ حاصل کر چکا ہے۔