موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں غیرمعمولی اضافہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا جس کی ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں۔
ایف بی ایریا بلاک 15 اور سخی حسن کے قریب موٹر سائیکل لفٹنگ کی 2 وارداتیں ہوئی ہیں۔موٹر سائیکل چوری کی دونوں وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظرعام پر آگئی ہیں۔ متاثرہ شہری نے الزام عائد کیا کہ جب مقدمہ درج کروانے تھانے گئے تو پولیس نے کچا پرچہ دے کر ٹرخا دیا۔شہری نے مطالبہ کیا ہے کہ چوری کی گئی موٹرسائیکلیں برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔واضح رہے کہ فوٹیجز میں موٹر سائیکل چوروں کے چہرے واضح ہونے کے باوجود پولیس انہیں پکڑنے میں ناکام ہے ۔