ہیوی ٹریفک کی تباہ کاریاں جاری معمر شخص سمیت دو افراد جاں بحق

ہیوی ٹریفک کی تباہ کاریاں جاری معمر شخص سمیت دو افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں ہیوی ٹریفک کی تباہ کاریاں جاری ہیں، دو مختلف حادثات میں معمر شخص سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

سعید آباد تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن حب ریور روڈ کے قریب مزدا ٹرک نے موٹرسائیکل کوٹکر ماردی جس کے باعث موٹر سائیکل پرسوارایک شخص 71 سالہ عمران ولد غلام حسین جاں بحق اور53 سالہ علی محمد ولد جان محمد زخمی ہوگیا۔  جاں بحق اورزخمی شخص  مشرف کالونی کے رہائشی اورنجی فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے، ایس ایچ اوسعید آباد پرویز سولنگی نے بتایاکہ  پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے  ٹرک کوتحویل میں لیکراس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ ابراہیم حیدری فش ہاربر برف خانے کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے راہ گیر شخص جاں بحق ہوگیا جس کی  شناخت 40 سالہ عبدالمجید ولد محمد کے نام سے کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں