شہری کو گاڑی سمیت اغوا کر نے کی کوشش ناکام

 شہری کو گاڑی سمیت اغوا  کر نے کی کوشش ناکام

کراچی (آن لائن)سعود آباد پولیس نے ڈکیت گینگ کے 2 زخمی سمیت 3 کارندوں کو گرفتار کر کے چھینی گئی کار کے مغوی مالک کو بازیاب کرالیا، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی کار، نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ کورنگی کے مطابق سعود آباد کے علاقے عوامی کانٹا کے قریب ملزمان نے اسلحے کے زور پر کار کے مالک مظفر علی کو یرغمال بنالیا اور مغوی کو لیکر فرار ہو رہے تھے کہ سعود آباد پولیس کو واردات کی اطلاع مل گئی جس پر ملزمان کا فوری طور پر تعاقب کیا اور 2 ملزمان کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں