بلدیہ سے گم ہونے والا 8سالہ بچہ بازیاب
کراچی (آئی این پی)ڈسٹرکٹ سٹی میں 2 روز قبل بلدیہ کے علاقے سے 8 سالہ بچے کے گم ہونے کا معاملہ حل ہوگیا۔
گم ہونے والے 8 سالہ فیاض کو گارڈن پولیس نے ڈھونڈ نکالا۔بچہ بلدیہ کا رہائشی ہے اور 12 اپریل کو گھر سے کھیلنے کیلئے نکلا تھا۔والدین نے بچے کی گمشدگی کی رپورٹ 13 اپریل کو بلدیہ تھانہ میں درج کروائی۔امروز گارڈن پولیس نے بچہ کو چڑیا گھر سے ڈھونڈ نکالا۔بچے کے والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔