حیدر آباد:فوڈ اتھارٹی کے چھاپے میں زائد المیعاد مشروبات برآمد
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)سندھ فوڈ اتھارٹی نے سائٹ ایریا ڈاؤلینس فیکٹری کے قریب واقع دکان پر چھاپہ مارا۔
کارروائی کے دوران ہزاروں کی تعداد میں زائد المیعاد مشروبات کی بوتلیں برآمد کر لی گئیں۔ چھاپے کے دوران یہ انکشاف بھی ہوا کہ بڑی تعداد میں بوتلیں ایک جگہ جمع کر کے ان کی ایکسپائری تاریخ تبدیل کرنے کا غیر قانونی عمل جاری تھا، جسے فوڈ اتھارٹی نے روک دیا۔ برآمد مشروبات کو موقع پر ہی ضبط کر لیا گیا اور انہیں ضائع کرنے کا عمل جاری ہے تاکہ یہ اشیا دوبارہ مارکیٹ میں نہ پہنچ سکیں۔