نوابشاہ:کوئیک ری ایکشن فورس قائم، ہنگامی حالات میں فوری ایکشن

نوابشاہ:کوئیک ری ایکشن فورس قائم، ہنگامی حالات میں فوری ایکشن

کیو آرایف ضلع بھر میں فوری موثر خدمات سرانجام دیگی، ایس ایس پی سمیر نورچنہ50اہلکار صبح ،50رات میں ڈیوٹی دینگے ، علیحدہ یونٹ فائر پاور بھی قائم، گفتگو

نوابشاہ (نمائندہ دنیا)ایس ایس پی شہید بینظیرآباد سمیر نور چنہ نے شہر میں امن و امان، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور شہری سہولیات کی بہتری کے حوالے سے اہم اعلانات کیے ۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں کیو آر ایف (کوئیک ری ایکشن فورس) قائم کر دی گئی ہے ، جو ضلع بھر میں مؤثر انداز میں خدمات انجام دیگی۔انہوں نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ کوئیک ری ایکشن فورس کے تحت 50 اہلکار صبح جبکہ 50 اہلکار رات کے اوقات میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے ، جبکہ 25 اہلکاروں پر مشتمل ایک علیحدہ یونٹ فائر پاور کے طور پر ہر وقت تیار رہے گا، جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور بھرپور کارروائی کرے گا۔

ایس ایس پی نے شہریوں پر زور دیا کہ کسی بھی حادثے یا سانحے کی صورت تماشائی بننے کے بجائے امدادی اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور ایمبولینس و ریسکیو فورس کو راستہ فراہم کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ امدادی کارروائیوں کے دوران تماش بین افراد کی موجودگی سے شدید مشکلات پیش آتی ہیں، جس کے باعث بروقت مدد میں تاخیر ہوتی ہے ، لہٰذا عوام میں اس حوالے سے شعور اجاگر کرنا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو سروسز میں رکاوٹ ڈالنے سے گریز کیا جائے اور شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عوام سرکاری احکامات پر عمل کریں تاکہ پولیس کو کسی قسم کی سختی اختیار نہ کرنی پڑے ۔ انہوں نے بتایا کہ مددگار 15 کو دوبارہ مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں