قاتل ڈمپرز، ٹینکرز اور ٹریلرز کو لگام دی جائے ، پاسبان
کراچی (این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قا ئد نے ذمپرز ، ٹینکرز اور ٹریلرز تلے شہریوں کے روندے جانے کے واقعات پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ۔۔۔
شہرِ قائد کی سڑکیں مسلسل بے گناہ شہریوں کے خون سے رنگی جا رہی ہیں، مگر قاتل ڈمپرز، ٹینکرز اور ٹرالرز کو لگام ڈالنے والا کوئی نہیں ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بھاری گاڑیوں کے اوقاتِ کار پر سختی سے عمل کرایا جائے ۔ فٹننس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کو سڑکوں پر آنے سے روکا جائے ۔ اوور اسپیڈنگ اور اوور لوڈنگ میں ملوث ڈرائیوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور ہر حادثے کو محض’’حادثہ‘‘کہہ کر فائلوں میں دفن کرنے کے بجائے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔ دن کے اوقات میںداخلے کی اجازت دینے والے اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے ۔