لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس جمعہ کو ہوگا

 لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس جمعہ کو ہوگا

کراچی (پ ر)لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے قائم کی گئی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر توصیف سمیت تمام اراکین کی ہدایت کی روشنی میں جنرل کونسل کا اجلاس جمعہ کو دوپہر ڈھائی بجے کے ایم سی بلڈنگ میں واقع ایسوسی ایشن کے آفس میں طلب کرلیا گیا ہے۔

 عبوری کمیٹی نے تمام اراکین سے درخواست کی ہے کہ وہ اس اجلاس میں ضرور شرکت کریں۔ اجلاس میں عبوری آئین اور 7 اپریل 2026 کو عبوری کمیٹی کے اجلاس میں کیے فیصلوں کی توثیق کروائی جائے گی۔ گزشتہ روز عبوری کمیٹی نے اراکین کی جانب سے دستخط شدہ تحریری درخواست میں الیکشن کمیٹی پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں