سجاول:دڑو کے قریب والیشاہ نہر میں 20فٹ کاشگاف
کئی دیہات، زرعی زمینیں، قدیم قبرستان زیر آب، آبپاشی عملہ مبینہ غائبشاخ کے کمزور کناروں، پانی کے بہاؤ میں اضافے سے شگاف پڑا، مکین
سجاول، دڑو (نامہ نگاران)ضلع سجاول کے دڑو شہر کے قریب والیشاہ شاخ میں 20فٹ کا شگاف پڑنے سے کئی دیہات، زرعی زمینیں اور قدیم قبرستان زیر آب آگئے ، شاخ کے کمزور کناروں اور پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث شگاف پڑا، جس کے باعث گاؤں اللہ بچایو ملاح چاروں طرف سے پانی کی لپیٹ میں آگیا ہے ، جس کے باعث آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے ۔ گاؤں کے اطراف پانی کھڑا ہوگیا، مکینوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ، جبکہ گاؤں کے دو قدیم قبرستان بھی زیر آب آئے ہیں، جس کے باعث کئی قبریں تباہ ہوگئیں، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اطلاع کے باوجود محکمہ آبپاشی کے عملے نے شگاف کو بند کرنے کے لیے کوئی موثر اقدامات نہیں کیے ہیں، والیشاہ شاخ کے شگاف سے متاثر ہونے والے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ پانی کو 25 گھنٹے ہوچکے ہیں لیکن محکمہ آبپاشی دڑو فلڈ گیٹ کو بند کرنے کے بجائے گاؤں کے ڈوبنے کا انتظار کر رہا ہے ۔ نقصان سے بچنے کے لیے فلڈ گیٹس بند کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی گاؤں زرعی زمینیں اور قدیم قبرستان زیر آب آگ آگئے ہیں، انتظامیہ فوراً نوٹس لے، اور تباہی ہونے سے بچائیں۔