این ای ڈی میں نیشنل سیمی کنڈیکٹر پلان کے تحت ٹیسٹ کا انعقاد

این ای ڈی میں نیشنل سیمی کنڈیکٹر پلان کے تحت ٹیسٹ کا انعقاد

کراچی(سٹی ڈیسک)جامعہ این ای ڈی میں پرائم منسٹر کے نیشنل سیمی کنڈیکٹر ایچ آر ڈیولپمنٹ پلان کے تحت پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے اشتراک سے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کے 8 شہروں سے 3 ہزار سے زائد طالب علموں نے شرکت کی۔

این ای ڈی، پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ، سرسید یونی ورسٹی اور یو آئی ٹی یونی ورسٹی کی پارٹنر شپ میں چِپ کامپٹیشن کیلئے ٹیسٹ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پرڈین الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ ڈاکٹر سعد احمد قاضی نے کہا ہے کہ ٹریننگ کے لئے 200 نوجوانوں کو منتخب کیا جائیگا اور مزید ان کے انٹرویوز لیے جائینگے جبکہ 11 مئی سے تربیت کا باقاعدہ آغاز کیا ہوگا۔ منتخب کردہ نوجوانوں کو مکمل مفت تربیت سمیت روزگار کی فراہمی ہمارا ذمہ ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں