مویشی منڈی میں میلے کا سماں،شہریوں کے بھنگڑے

مویشی منڈی میں میلے کا سماں،شہریوں کے بھنگڑے

شہریوں نے جانوروں پسند کیے ،سبی کے قد آور بیل کے ساتھ سیلفیاں مختلف بلاکس میں خوبصورت اور صحت مند جانور شہریوں کی توجہ کا مرکز

کراچی(این این آئی)ناردرن بائی پاس عوام دوست منڈی میں سنڈے بن گیا فن ڈے مویشی منڈی میں اتوار کے روز میلے کا سماں بن گیا، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے دوستوں اور اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کی۔ سرجانی ٹان کے نوجوان اسپیکر کے ساتھ منڈی پہنچے اور تیز میوزک پر بھنگڑے ڈال کر ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیا نوجوانوں کا کہنا تھا کہ وہ ہر سال دوستوں کے ساتھ مویشی منڈی آکر نہ صرف قربانی کے جانور دیکھتے ہیں بلکہ خوب انجوائے بھی کرتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے سبی کے قد آور بیل کے ساتھ یادگاری تصاویر بھی بنوائیں۔دوسری جانب منڈی میں جانوروں کی آمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ، اور انتظامیہ کے مطابق مویشیوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے ۔ منڈی کے مختلف بلاکس میں خوبصورت اور صحت مند جانور شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں،خصوصی طور پر سفائر بلاک میں موجود ڈائمنڈ نامی بیل کے چرچے زبان زدِ عام ہیں۔ کھروں سے دم اور دم سے آنکھوں تک اس کی چمکدار سفید رنگت دیکھنے والوں کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہے ،بیوپاری اقبال کے مطابق انہوں نے ڈائمنڈ کو اپنے بچوں کی طرح پالا ہے اور دیسی چارے کے ساتھ خصوصی نگہداشت فراہم کی ہے ،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منڈی آنے والے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، پانی، لائٹنگ، پارکنگ، فوڈ اسٹریٹ اور سکیورٹی کے سخت اور جامع انتظامات کیے گئے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں