لاڑکانہ:پولیس مقابلے کا جرم ثابت مجرم کو30برس قید کی سزا و جرمانہ

لاڑکانہ:پولیس مقابلے کا جرم ثابت مجرم کو30برس قید کی سزا و جرمانہ

لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج الطاف حسین دایو نے 2023 میں دھامراہ تھانے کی حدود میں پیش آنے والے پولیس مقابلے کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم نصیر احمد جاگیرانی کو 30 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

سرکار کی جانب سے 3 ملزموں نصیر احمد جاگیرانی، بخشل عرف گڈو اور وقار عرف وکو کے خلاف پولیس مقابلے اور 13 ڈی کے تحت دو علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کیے گئے تھے ۔ دوسری جانب سزا کے بعد مجرم کو لاڑکانہ سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں