مٹیاری :درندہ صفت ملزم نے کمسن بچہ قتل کردیا

مٹیاری :درندہ صفت  ملزم نے کمسن بچہ قتل کردیا

مٹیاری (نمائندہ دنیا) مٹیاری کے نواحی گاؤں اللہ ڈنو ساند میں کمسن بچہ فیاض ساند گلا دبا کر قتل، مارنے سے قبل بچے کو شراپ پلائی گئی اور قتل کرکے لاش کو گھر میں چھپا دیا گیا۔

پولیس نے واقعہ میں ملوث درندہ صفت ملزم محمد ساند کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے ۔ پولیس نے مطابق ملزم نشے میں دھت تھا۔ ملزم نے بچے کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے ۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں