منشیات کی روک تھام کیلئے پولیس میں اسپیشل ٹاسک فورس بنا نے کا فیصلہ

منشیات کی روک تھام کیلئے پولیس میں اسپیشل ٹاسک فورس بنا نے کا فیصلہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے منشیات کی روک تھام کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کر دیا۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ منشیات کی روک تھام کیلئے پولیس میں اسپیشل ٹاسک فورس بنا رہے ہیں، پولیس افسران کو ہمیشہ ہدایت کرتا ہوں کہ منشیات پر قابو پائیں۔ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ سندھ میں وہ حالات ہوں جو پنجاب میں ہو رہے ہیں، چاہتا ہوں کہ جو بھی کارروائیاں ہوں قانون کے مطابق کی جائیں، نارکوٹکس ایکٹ میں کافی تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں منشیات کے باعث اموات تشویشناک ہیں ہر پل کے نیچے واقعات ہو رہے ہیں، کچھ دن پہلے بارش میں دیوار گرنے سے کئی منشیات کے عادی افراد کی جان گئی۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں منشیات کی روک تھام کیلئے آپریشن جاری ہے ، 15 سے 20 دن میں اس آپریشن میں تیزی لائے ہیں اور آگے مزید تیز کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں