تربوز فروش کے ہاتھوں چھری کے وار سے زخمی لڑکا چل بسا

تربوز فروش کے ہاتھوں چھری  کے وار سے زخمی لڑکا چل بسا

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر نجی بینک کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے زخمی ہونے والا 16 سالہ لڑکا دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول علاقے میں چاٹ کی ریڑھی لگاتا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ مقتول کا ایک تربوز فروش کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جس کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر چھری کے وار کرکے اسے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں