صرافہ بازار کارروائی ، ایس ایچ او ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل معطل
کراچی(این این آئی)صرافہ بازار کارروائی سے متعلق ویڈیوز پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی کو معطل کر دیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نے صرافہ بازار کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او ایف آئی اے اے سی سی کراچی کو فوری طور پر معطل کیا ہے ۔ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ابتدائی مشاہدے اور سامنے آنے والے شواہد کی روشنی میں یہ اقدام کیا گیا ہے تاکہ مکمل صورتحال کا ادارہ جاتی سطح پر غیر جانبدارانہ اور شفاف جائزہ لیا جا سکے۔