موٹروے پولیس ساؤتھ زون کے نئے سیکٹر دفتر کا افتتاح

موٹروے پولیس ساؤتھ زون کے نئے سیکٹر دفتر کا افتتاح

کراچی (اے پی پی)ریجنل کمانڈر موٹروے پولیس ساؤتھ ریجن ڈی آئی جی جاوید اکبر ریاض نے سیکٹر آفس کا افتتاح کردیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ایس پی سجاد حسین بھٹی نے جاوید اکبر ریاض کا استقبال کیا۔ ڈی آئی جی موٹروے پولیس نے دفتر کے احاطے میں یادگاری پودا بھی لگایا ۔ جاوید اکبر ریاض نے افسران و ملازمان کو بہترین سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے روڈ یوزرز سے خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویہ اپنانے کی بھی ہدایت دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں