لاڑکانہ:انسانی اسمگلنگ، خواتین کی خریدو فروخت میں ملوث 3ملزم گرفتار
لاڑکانہ (بیورو رپورٹ)لاڑکانہ پولیس نے تعلقہ تھانے کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور خواتین کی خرید و فروخت میں ملوث گروہ کے تین ملزموں کو گرفتار کرکے 20 سالہ لڑکی کو بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ احمد فیصل چوہدری نے بتایا کہ کارروائی کے دوران پولیس نے پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کی رہائشی 20 سالہ فاطمہ مریم بٹ کو بازیاب کروایا ہے ، گرفتار ملزمان میں خیرپور میرس کے رہائشی منیر کوری اور علی حسن گوپانگ شامل ہیں، جو اس مکروہ دھندے میں ملوث ہیں، جبکہ تیسرا ملزم نثار کلہوڑو 20 سالہ فاطمہ مریم کی خریداری میں ملوث بتایا جاتا ہے ۔