وزیر ترقی نسواں سے سمیرا اشفاق کی ملاقات

 وزیر ترقی نسواں سے  سمیرا اشفاق کی ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے ترقیِ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی سے پاتھ فائنڈر انٹرنیشنل کی مشیر سماجی بہبود سمیرا اشفاق نے ملاقات کی اور خواتین کے حقوق، صنفی مساوات، خواتین کو بااختیار بنانے ، سماجی ترقی اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

 سمیرا اشفاق نے صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی کو پاتھ فائنڈر انٹرنیشنل کے منصوبوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی نے خواتین کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے پاتھ فائنڈر انٹرنیشنل کی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ حکومت سندھ خواتین کو بااختیار بنانے اور معاشرے میں مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ صوبائی وزیر  نے کہا کہ خواتین کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے دونوں اداروں کے مابین مشترکہ منصوبوں، آگاہی پروگرامز اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں