میرپورخاص:آم برآمد نہ ہونے سے بیو پاریوں کو کروڑوں کا نقصان
مہنگی ٹرانسپوریشن سے بھی ٹھیکیدار، تاجر اور زمیندار مالی مشکلات سے دوچار ہو گئےایک پیٹی کی لاگت 900روپے ، لیکن فروٹ منڈی میں 700میں فروخت ہورہی
میرپورخاص (بیورو رپورٹ) سبزی و فروٹ منڈی میں آم کے سیزن کے دوران کاروباری سرگرمیاں شدید بحران کا شکار ،آموں کی بھرپور پیداوار اور منڈی میں بڑی مقدار میں آمد کے باوجود ٹھیکیدار، تاجر اور زمیندار مالی مشکلات سے دوچار ہیں ، ٹھیکیدار اور باغات مالکان کو لاکھوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے ۔ پڑوسی ممالک کی سرحدیں بند ہونے کے سبب آم کی ایکسپورٹ نہ ہونے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سبب بیوپاریوں کو کروڑوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔دوسری جانب ٹرانسپورٹ کے بڑھتے اخراجات نے آم کے کاروبار کو مزید متاثر کیا ہے۔ ایک پیٹی کی ترسیل پر تقریباً 280 روپے خرچ آ رہا ہے ، اس طرح ایک پیٹی پر مجموعی لاگت تقریباً 8 سے 9 سو روپے تک پہنچ جاتی ہے جبکہ منڈی میں آم کی فروخت 600 سے 700 روپے فی پیٹی کے درمیان ہو رہی ہے۔