ماتلی میں 14جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
ماتلی (نمائندہ دنیا)ماتلی میں مکتب الساجدین کی جانب سے 14جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب بدین بائی پاس کے قریب منعقد کی گئی۔۔
، مولانا ارشد حسین جعفری آرگنائزر مسعود حسین بھٹی نے کہا 14 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کروائی ہیں جن کا تعلق حیدرآباد ، بدین ، سانگھڑ ، میرپور خاص سمیت دیگر اضلاع سے ہے ، اجتماعی شادیوں میں دلہن کو مکمل روز مرہ زندگی میں استعمال ہونے والی تمام اشیاء جہیز کے طور پر دی جاتی ہیں، ورثا نے مہنگائی کے دور میں اس نیک کام کو خوش آئند قرار دیا، اس موقع پر آئے ہوئے دولہا دلہن کے عزیزوں کے لئے کھانے کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔