ڈپٹی سیکرٹری اعتزاز مارتھ کا پنڈی بھٹیاں میں زیرِ تعمیر لیڈیز بار روم کا دورہ

ڈپٹی سیکرٹری اعتزاز مارتھ کا پنڈی بھٹیاں میں زیرِ تعمیر لیڈیز بار روم کا دورہ

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دُنیا )ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ قانون و پارلیمانی امور اعتزاز اسلم مارتھ نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں محسن ڈھلوں اور ڈسٹرکٹ اٹارنی امجد سعید گل کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس پنڈی بھٹیاں میں زیرِ تعمیر لیڈیز بار روم کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

 متعلقہ افسر وں نے منصوبے کے مختلف مراحل اور تکمیل کے شیڈول کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ڈپٹی سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں