شہری سے واردات کرکے فرار ہونے والا ملزم پکڑا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مددگار-15 درخشاں پولیس کی ڈیفنس کے علاقے میں کارروائی ،شہری سے واردات کے بعد فرار ہونے والا ملزم تعاقب کے بعد گرفتارکرلیا گیا۔
گرفتار ملزم کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے ۔گرفتار ملزم کے قبضے سے نقلی پستول،موبائل فون،پرس اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔