کمسن بہنوں سے مبینہ زیادتی والد شبہ کی بنیاد پر گرفتار
کراچی(این این آئی) لیاری کے علاقے کالاکوٹ میں تین کمسن بہنوں سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد پولیس نے بچیوں کے والد کو شبہ کی بنیاد پر گرفتار کر لیا ہے۔۔۔
جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچیوں کی والدہ نے اپنے شوہر پر تینوں بچیوں سے مبینہ زیادتی کا شبہ ظاہر کیا، جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس حکام نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔