ایل ایل بی کے متعدد طلبہ کی ڈگریاں اور امتحانی نتائج منسوخ
کراچی(آئی این پی)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور نے ایل ایل بی کے متعدد طلبہ کی ڈگریاں اور امتحانی نتائج منسوخ کر دیے ۔
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ڈگریاں اور نتائج مقررہ ضابطہ کار مکمل کیے بغیر جاری کیے گئے تھے جس کے باعث انہیں کالعدم قرار دیا گیا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کارروائی یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے فیصلے اور انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی۔منسوخ کی جانے والی ڈگریوں اور نتائج میں مختلف شہروں کے لا کالجز کے طلبہ شامل ہیں۔