سعود آباد سے اغوا ہونے والا 10 سالہ بچہ بازیاب

سعود آباد سے اغوا ہونے  والا 10 سالہ بچہ بازیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی کے علاقے میں پولیس کی کارروائی، مغوی بچہ بازیاب۔گزشتہ روز تھانہ سعودآباد کی حدود، آر سی ڈی گراؤنڈ کے قریب نامعلوم ملزمان10 سالہ خضر ولد دانش کو اپنے گھر کے باہر سے کار میں اغواء کرکے فرار ہو گئے تھے۔۔۔

 واقعہ کی اطلاع ملتے ایس ایس پی کورنگی نے ایس ایچ او سعودآباد پر مبنی خصوصی ٹیم تشکیل دی جدید ٹیکنیکل ذرائع سے مسلسل انٹیلی جنس بیسڈ ریڈز کے نتیجے میں مغوی بچے کو صرف 12 گھنٹوں کے اندر ماڈل کالونی کے قریب فالکن کالونی سے بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں