پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قانونی تحفظ دینے کا حکم
کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے خلاف درج اغوا کا مقدمہ ختم کرنے اور انہیں قانونی تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
درخواست گزاروں کے وکیل لیاقت علی خان گبول نے مؤقف اختیار کیا کہ تسبیحیہ عامر اور محمد سلمان نے 2 اپریل 2026 کو کورٹ میرج کی تھی، جس کے بعد لڑکی کے والد نے اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ خاتون نے مجسٹریٹ کے روبرو دفعہ 164 اور تفتیشی افسر کے سامنے دفعہ 161 کے تحت بیان ریکارڈ کرایا، جس میں واضح کیا کہ انہوں نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے اور اغوا کا الزام بے بنیاد ہے ۔ تفتیشی افسر بھی مقدمہ ختم کرنے کی سی کلاس رپورٹ جمع کرا چکا ہے ۔ عدالت نے جوڑے کے خلاف مقدمہ ختم کرنے اور انہیں مکمل قانونی تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments