بچی سے زیادتی وقتل،پولیس کوڈی این اے رپورٹس موصول
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)قائدآباد میں 3 سال کی بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعے میں پولیس کو کراچی یونیورسٹی سے ڈی این اے کی رپورٹس موصول ہوگئیں۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ مقتولہ بچی اور مشکوک افراد کے ڈی این اے میچ نہیں ہوئے ۔انہوں نے بتایا کہ 13 مشکوک افراد کے ڈی این اے لیبارٹری میں جمع کروائے تھے ، مشکوک افراد میں بچی کے اہلخانہ، پڑوسی، قریبی رشتے دار شامل تھے ۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ مزید 50 کے قریب افراد کو شاملِ تفتیش کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments