حیدرآباد:واسا ملازمین کامطالبات کیلئے 12 ویں روز بھی احتجاج
حیدرآباد:واسا ملازمین کامطالبات کیلئے 12 ویں روز بھی احتجاجحکومت سندھ معاملے کا نوٹس، تنخواہ ،پنشن جلد ادا، بے چینی کا خاتمہ کرے ، ملازمین
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) حیدرآباد واسا ملازمین نے اپنے مطالبات حق میں12ویں روز بھی کے لیے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا، جس کی قیادت ذاکر اﷲ، محمد ندیم، شاہد خان، جاوید بھٹی اور دیگر کر رہے تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین ماہانہ تنخواہوں اور پنشن سے محروم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 18 ماہ سے تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریشن میں سی ای او، فنانس آفیسر اور من پسند سٹاف کو ہر ماہ تنخواہیں دی جاتی ہیں اور تمام مراعات حاصل کر رہے ہیں، لیکن سوائے ہم ملازمین کی کوئی تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن نہیں ہے جو کہ ملزم دشمن عمل ہے ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور زیر التوا تنخواہیں اور پنشن جلد ادا کر کے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments